امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کیریئر کے عروج پر مجھے کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا، عمران نذیر کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی سابق کرکٹر عمران نذیر نے دعویٰ کیا ہے کہ کیریئر کے عروج پر مجھے کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا۔ ایک انٹرویومیں عمران نذیر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے تو انہیں کھانے میں ملا کر مرکری زہر دیا گیا، اس زہر نے اْنہیں ناصرف بیمار کیا بلکہ اْن کا بنا بنایا کیریئر بھی تباہ کر دیا۔

عمران نذیر نے بتایا کہ دو میچز کے بعد ہی ان کی ہڈیاں دْکھنے لگی تھیں، ڈاکٹرز کو بتانے پر اْنہیں اْن کے معالج نے فوراً پاکستان بلا لیا۔عمران نذیر نے کہا کہ وہ اپنی سیریز چھوڑ کر پاکستان آئے، اْن کے سارے ٹیسٹ ہوئے، جب اْن میں آرتھرائٹس کی تشخیص ہوئی تو اْنہیں بتاتے ہوئے ڈاکٹر کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے تھے۔عمران نذیر نے بتایا کہ انہوں نے ساڑھے چھ سال اپنے اوپر سارا پیسہ لگا دیا اور صحت یاب ہونے کے لیے اْن سے جو بن سکا انہوں نے کیا مگر اْن کی حالت پہلے جیسی نہ ہو سکی، بیماری میں بھی وہ خود کو زہر دینے والے کو دعا ہی دیتے رہے۔

اْنہوں نے کہا کہ کیوں کہ وہ ایک مسلمان ہیں تو ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ مایوس ہو اور ہمت ہارے، ڈاکٹر اْنہیں بتاتے تھے کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں مگر اْن کے ذہن میں تھا کہ اللہ نے ایسی کوئی بیماری بنائی ہی نہیں جس کا کوئی علاج نہ ہو، وہ اس بیماری اور اپنے حالات سے دنیا کو لڑ کر دکھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر نے کہا کہ اس کڑے وقت میں اْن کی کوئی کال تک نہیں اٹھاتا تھا، سوائے اْن کی اہلیہ کے اْن کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔عمران نذیر نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی اہلیہ پر فخر ہے، آج اْن کی بدولت ہی میں یہاں پر موجود ہوں، میں اپنی اہلیہ کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved