امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران، دو بیٹوں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ڈپٹی چیف جسٹس مستعفی

تہران(این این آئی)ایرانی عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ محمد مصدق نے کہا ہے انہوں نے اپنے دو بیٹوں کے مالی بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ دونوں بیٹوں پر مجاز حکام کی طرف سے مقدمہ چل رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے اپنے نائب کا استعفی منظور کر لیا۔

مصدق کے دو بیٹوں پر اس وقت معاشی جرائم کے لیے مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اقتصادی جرائم کے اس مقدمہ میں اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بنانے کے الزامات ہیں۔مصدق نے اپنے استعفی کے لیٹر میں اپنے دو بیٹوں کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اثر و رسوخ کے شبہ کو روکنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔

مصدق کو 13 جولائی 2021 کو عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ انتظامی عدالت کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہیں اس عہدے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعینات کیا تھا۔ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے نائب کا استعفی منظور کیا تو انہوں نے لکھا کہ اگرچہ اس عہدے پر آپ کی موجودگی کا مذکورہ مسئلے سے نمٹنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن آپ کی درخواست اور آپ کے اٹھائے گئے نکات کی بنیاد پر آپ کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔ اب تک محمد صادق مصدق اور امیر حسین مصدق کے مقدمے کے تین سیشنز منعقد ہو چکے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved