اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا کا سفیر لگایا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمشنر سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی 20 نشستیں ری کاؤٹنگ میں حکومتی اتحاد کے حق میں کروائیں۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں پاکستان کا سفیر لگایا جا رہا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے، الیکشن کمشنر صاف شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہوئے، 8 سے 9 کروڑ روپے کے بیلیٹ پیپر فروخت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری دو ہفتے تک رسائی بند کی گئی ہے، یہ ایک ڈرامہ ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے، بشریٰ بی بی کو چھوٹے سے کمرے میں محصور کیا گیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کا مارجن کم تھا، اس لیے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی۔ حکومتی بینچز پر بیٹھے لوگ فارم 47 کے بینیفشریز ہیں۔