لاہور( این این آئی)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کے درمیان ملاقات اچھی شروعات ہے، یہ وقت ہے کہ ہمیں پاکستان کو درپیش اختلافات کو دور کرنے کا سوچنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو پہلی ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم عوام کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل چل سکتا ہے۔