امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت کا کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ پوری دنیا میں زراعت میں انقلاب آچکا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانیکی ضرورت ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسانوں کو کم سبسڈی ملتی تھی اور فیکٹریوں کو زیادہ ملتی تھی،

اس پر یہ سوچا گیا کہ کیوں نہ کھاد کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں زراعت میں انقلاب آچکا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، 30 سے 35 فیصدپھل مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ضائع ہوجاتے ہیں، کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے پیداواری صلاحیت دگنی ہوجائے گی، کوشش ہے زمینوں پر فوکس کرنے کے بجائے زرعی انڈسٹریل فارم لگائے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ تناؤ ہے، اسے کم کرنے کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں رواداری کی فضا قائم کریں، وزیر اعظم شہباز شریف نے شہری اور دیہی علاقوں کے لیے الگ اسٹریٹیجی بنائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ با صلاحیت ورکرز کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے دیے جائیں گے، کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کریں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے کسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved