امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام پانچ میچز رات سات بجے شروع ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے پہلے 3 میچز 18 اپریل، 20 اپریل اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے، پی سی بی کے مطابق سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں سستے نرخوں پر مقرر کی جائیں گی تاکہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

میچ کے ٹکٹ مخصوص ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر اور pcb.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے، ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورہ پاکستان ہوگا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اسی سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 وائٹ بال میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی،

یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈکرکٹ کے درمیان غیر متزلزل دوستی کے ثبوت میں، ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔یہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے جو ہمارے دونوں کرکٹ ممالک کے درمیان موجودہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے شائقین اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ایک بار پھر خیرمقدم کریںگے اور ہمیں امید ہے کہ ایک اور مسابقتی سیریز ہو گی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved