اسلام آباد (این این آئی)خواجہ محمدآصف نے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا۔ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان نے وزارت دفاع، راولپنڈی میں وزیر دفاع کا استقبال کیا۔
دونوں وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ ہوئی۔ وزیر دفاع کو وزارتوں اور انکے انتظامی محکموں کے کردار اور کاموں بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے گی۔