امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے،مفتی منیب الرحمن

کراچی(این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ رمضان میں صدقہ ، فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے۔تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، رمضان میں صدقہ ، فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے۔مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ اہلِ ثروت مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفارہ اداکریں۔

انہوں نے کہاکہ گندم کا آٹا 2کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300روپے ہوگا ، جوچارکلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 600روپے ہوگا۔کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2400روپے جبکہ کشمش چارکلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400روپے ہوگا۔مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2وقت کا کھانا کھلانا ہے ، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالی نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ،

وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:”اورجو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184) ۔مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر ان کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔ عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بناپر روزہ نہ رکھیں ،ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے،فدیہ اس کا بدل نھیں ہے ۔جوشخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے ، اس پر کفارہ ہے اوروہ ساٹھ مسلسل روزے اورایک روزے کی قضا ہے ، اگر یہ روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتاہوتوپھر مالی کفارہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved