امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دہشتگردی کا خدشہ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور اٹک جیل کو تھریٹ الرٹ جاری

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں دہشتگردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور اٹک جیل کو تھرٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں جیل حکام کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ جیل کے تمام ملازمین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے جیل کی مکمل چیکنگ کی جائے۔یا گیا کہ جیل میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز اور مزدوروں کی بھی جامع چھان بین کی جائے ، ایسے افسران اور ملازمین جن کا جیل سے باہر آنا جانا رہتا ہے ان کی بھی جامع جانچ پڑتال کی جائے۔مراسلے میں پولیس اور رینجرز کے ذریعے سیکیورٹی مشقیں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق ملاقات پرپابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved