امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تنقید پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، بابر اعظم

پشاور (این این آئی)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہترین دستیاب پلیئرز پر ٹیم سلیکٹ کی تھی، ابتدا میں ہمیں کامبینیشن بنانے میں مسائل ہوئے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ صائم ایوب اب آل رائونڈر بن گیا ہے، صائم ایوب کے ہونے سے ہمیں بولنگ میں اچھا آپشن مل جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ میں تنقید پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، گرائونڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے اپنی گیم کا پتا ہے، اپنا کھیل روز بروز بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب عوام بابر، بابر کی آواز لگاتے ہیں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ جب عوام میرا نام لیتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں۔بابر اعظم نے کہا کہ میرا اور صائم ایوب کا کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے ، ہم ایک پلان بناکر کھیلتے ہیں، ہم دونوں میں کمیونیکیشن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی چیز کا پریشر نہیں ہے، میں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ پاکستان کے لیے کیا، میں ون ڈاؤن کھیلنے پر ذاتی طور پر مطمئن نہیں تھا مگر پاکستان کے لیے کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved