مکوآنہ (این این آئی)ملک میں 20 کلوگرام آٹا کی قیمت میں فروری کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 2800.77 روپے ریکارڈکی گئی جوجنوری میں 2812.28 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 1699.73 روپے تھی،
اعدادوشمارکے مطابق فروری کے دوران اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 2913.23 روپے، راولپنڈی 2902.12 روپے، گوجرانوالہ 2799.33 روپے، سیالکوٹ 2800 روپے، لاہور2798 روپے، فیصل آباد 2763.94 روپے، سرگودہا2817.96 روپے، ملتان 2724.34 روپے، بہاولپور2800 روپے، کراچی 2701.59 روپے، حیدرآباد2878.29 روپے، سکھر 2651.98 روپے، لاڑکانہ 2723.84روپے، پشار2801.63 روپے، بنوں 2852.84 روپے، کوئٹہ2860.80روپے اورخضدارمیں 20 کلوگرام آٹا کی قیمت 2837.88 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔