امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رمضان، گلے و پیٹ کے امراض پھیل سکتے ہیں، شہری احتیاط کریں، طبی ماہرین

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے خبردار کیاہے کہ سحری میں بسیار خوری اور افطار میں ٹھنڈے مشروبات،بازاری پکوڑوں اورتلی وکھٹی اشیاء کے استعمال سے گلے وپیٹ کے امراض پھیل سکتے ہیں اس لئے شہری اعتدا ل سے کام لیں۔اس ضمن میں ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہاکہ سحری میں اتنا ہی کھائیں جتنا معمول کا ناشتہ کرتے ہیں، ٹھندے پانی سے گریز کریں، تلی ہوئی ، زیادہ میٹھی اور ٹھنڈی چیزوں کیساتھ غیر معیاری بازاری اشیا سے بھی پرہیز کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کا موسم اچھا نہیں ، بہت سارے وائرس پھیلے ہیں ، موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پہلے ہی گلے کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی عموما گلے کے مریض بڑھ جاتے ہیں کیونکہ شہری احتیاط نہیں کرتے اور سارا دن بھوکا پیاسا رہنے کے بعد افطار میں زیادہ کھاتے اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرتے ہیں جس میں اعتدال کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سحری میں شہری بہت زیادہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ اگر وہ 2روٹیاں کھائیں یا 5روٹیاں کھائیں معدے زیادہ سے زیادہ 5سے 6گھنٹے میں خالی ہو جاتا ہے لیکن زیادہ کھانے سے معدے پر دباو پڑتا ہے اور پیٹ کے امراض ہوجاتے ہیں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved