امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ کابینہ کی تشکیل،وزراء اور مشیران کو قلمدان تفویض کردئیے گئے

کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ کی تشکیل کے بعد وزرا اور مشیران کو قلمدان تفویض کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیاہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی، سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان دیا گیا۔

سید سردار علی شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی، محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ کا قلمدان دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاوسنگ ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکمہ خوراک، ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور قانون و پالیمانی امور کے قلمدان تفویض کئے گئے۔

سردار محمد بخش خان مہر کو زراعت، سپلائی اینڈ پرائس، کھیل و امور نوجوانان اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیا گیا۔ علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات، سید ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز اینڈ آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا، اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا مشیر مقرر کیا گیا۔احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن اور سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیشل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر مقرر کیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved