اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 24نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونا ہے جس کیلئے ای سی پی نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کیلئے خصوصی کاغذ کا انتظام کرلیا گیا ہے جبکہ ضمنی انتخابات کا شیڈول جلد ہی جاری ہوگا اور انتخابات میں الیکشن کمیشن کے افسران ہی ریٹرننگ افسر ہوں گے۔
