امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معروف امریکی مصنف و صحافی شان کنگ نے اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا

اسلام آباد /نیویارک(این این آئی)ایوارڈ یافتہ معروف لکھاری، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما 44 سالہ جیفری شان کنگ نے اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔شان کنگ کو نسل پرستی اور خصوصی طور پر افریقیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔شان کنگ صحافت کے علاوہ انسانی حقوق کے رہنما بھی رہے ہیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے خلاف انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف کھل کر بات کی۔

جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بات کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جب کہ ان کے انسٹاگرام اکائونٹ کو بھی پہلے شیڈوبین کیا گیا اور بعد ازاں ان کا اکائونٹ غیر فعال ہوگیا۔شان کنگ گزشتہ چند ماہ سے مسلمانوں اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے حق میں کھل کر سامنے آئے تھے جس وجہ سے انہیں امریکا میں مخالفت کا بھی سامنا رہا تاہم اب انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔شان کنگ نے فیس بک پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کرلیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کے ہمراہ اسلام قبول کیا اور دونوں نے اپنے شہر ڈیلاس کی قریبی مسجد میں نماز بھی ادا کی۔شان کنگ نے لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اب دنیا کے دیگر ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزے بھی رکھیں گے۔شان کنگ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور متعدد معروف شخصیات اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی ان کی ویڈیو شیئر کی گئی۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو دنیا بھر کی معروف شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved