امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پرواز کے دوران کاک پٹ میں سونے پر دو انڈونیشین پائلٹس کو معطل کر دیا گیا

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کی فضائی کمپنی باٹک کا ایک جہاز 25 جنوری کو اندرونی پرواز پر محو سفر تھا۔ اس وقت جہاز کے کاک پٹ میں موجود دونوں پائلٹ سو گئے۔ تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا۔ دونوں پائلٹس کو کاک پٹ میں دوران پرواز سو جانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔باٹک کی پرواز 6723 کینڈاری سے جکارتہ جا رہی تھی۔ جہاز میں 153 مسافر موجود تھے۔ دوران پرواز شریک پائلٹ نے پائلٹ سے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیشن کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں نے ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا جواب نہیں دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز جکارتہ سے گزر کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا۔ اس لیے دونوں پائلٹس سے رابطہ نہ ہونے کے بعد ائیر بس A 320 سے رابطہ کیا گیا۔پائلٹ نیند سے بیدار ہو اتو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقیاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کے واقعے کو سنگین واقعہ کہا گیا ہے اور دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved