امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، مریم نواز

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہماریہاں بڑھ جاتی ہیں ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہماریہاں بڑھ جاتی ہیں ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم کریک ڈائون کر رہے ہیں، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے، چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں، جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، ہم جو مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے ، پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے وہ انہیں دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اتوار کو ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved