امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہ آئین و قانون کو نہیں مانتے، سمجھتے ہیں ڈنڈا شاہی سے حکمرانی کرلیں گے، لطیف کھوسہ

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت آئین و قانون کو نہیں مانتی، یہ سمجھتے ہیں ڈنڈا شاہی سے حکمرانی کرلیں گے،جب تک ہمارا مینڈیٹ بحال نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی ہے، ان لوگوں نے ملک کو قید خانہ بنادیا ہے۔

اتوار کے روز مجھے گرفتار کر کے 6گھنٹے تک بٹھائے رکھا، انہوں نے لاہور میں 6مقدمات درج کیے ہیں، میرے خلاف مضحکہ خیز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اتوار کو جوپکڑ دھکڑ ہوئی عوام اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، جب تک ہمارا مینڈیٹ بحال نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کچھ کہتی ہے مگر وہ بھی آفیشل ویب سائٹ کا ڈرامہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، اسلام آباد کے کسی حلقے کا آڈٹ کروا لیں، خواجہ آصف، نواز شریف، عون چوہدری کے حلقوں کا آڈٹ کروا لیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9مئی سے لے کر 8فروری تک کے معاملات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے، عوام نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی عوام کا لیڈر ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved