مکوآنہ (این این آئی)فیصل آبادماہ رمضان کی آمد کے باعث کھجور کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، کھجور فروشوں نے بھی ریٹ دوگنے کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق کھجور قدرت کا ایسا تحفہ ہے جسے ہر روزہ دار افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بنانا چاہتا ہے،
رمضان کے قریب آتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آبادمیں بھی تھوک مارکیٹوں میں کھجور کی خرید و فروخت کا آغاز ہو چکا ہے،روزہ دار قیمتوں کے بڑھنے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سنت نبوی کو زندہ رکھنے کے لیے کھجور کا استعمال جوش جذبے سے کرتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد اگر افطار کے وقت میں کھجور دستر خوان پر موجود نہ ہو تو افطاری کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔ رمضان میں دیگر اشیائے خوردونوش کے ساتھ کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزہ دار اس سوغات کو افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بناسکیں۔