راولپنڈی (این این آئی)مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی کھنہ پل سروس روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخلے سے روک دیا۔ریلی کی قیادت سمابیہ طاہر کر رہی تھیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
