امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عدالتی احکامات کے باوجود 20 دن بعد بھی ملک بھر میں ٹوئٹر بحال نہ ہوسکا

اسلام آباد (این این آئی)عدالتی احکامات کے باوجود 20 دن بعد بھی ملک بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس)کی سروس بحال نہ ہوسکی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکی۔سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس فوری طور پر بحال کرنے اور اسے بند نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی احکامات کو بھی دو ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تاحال ٹوئٹر کی سروس بحال نہ ہوسکی اور تاحال حکومت اور پی ٹی اے نے اس کی بحالی یا معطلی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔پاکستان بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل ہونے کے بعد زیادہ تر صارفین نے اسے وچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)کے ذریعے چلا رہے ہیں۔وی پی این پر ٹوئٹر کو چلائے جانے کے بعد حال ہی میں وی پی این کی سروسز فراہم کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی پروٹون نے بتایا تھا کہ پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔صارفین کا خیال تھا کہ ملک میں نئے وزیر اعظم کے حلف اٹھانے اور صدر مملکت کے انتخاب کے بعد ٹوئٹر کی سروس بحال ہوجائے گی لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر کی سروس مزید کئی ہفتوں تک بند رہ سکتی ہے، ایکس کی سروس بند ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر حکومت پاکستان کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved