امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

11 سے 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے

لاہور( این این آئی) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے11 سے 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے،طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھیں،طوفان کے باعث بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مری انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے اقدامات یقینی بنائے ،بڑے شہروں میں نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ویک اینڈ پر الرٹ رہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ ادارے کا اولین فریضہ ہے ،باہمی تعاون سے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر اور ندی نالوں کو طغیانی میں کراس کرنے سے گریز کریں ،ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129پر اطلاع دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved