اسلام آباد(این این آئی)حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے،آصف علی زرداری نے 255ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود اچکزئی کو 119ووٹ ملے ،نومنتخب صدر آصف زرداری کل اتوارکواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں 381ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے آصف علی زرداری نے 255ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود اچکزئی کو 119ووٹ ملے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔آصف زرداری کوپنجاب اسمبلی سے246، سندھ اسمبلی سے151، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 17اور بلوچستان اسمبلی سے 48ووٹ ملے۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے پنجاب اسمبلی سے 100،سندھ اسمبلی سے 9، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 91ووٹ حاصل کیے،بلوچستان اسمبلی سے انہیں کوئی ووٹ نہیں ملا، نومنتخب صدر آصف زرداری اتوارکواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔