امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی مرحوم عبدالعزیز عبداللہ شربتلی مسجد جدہ گورنری میں الجوہرہ پروجیکٹ کا حصہ ہے، یہ پروجیکٹ نیشنل ہاسنگ کمپنی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

مسجد کے افتتاح کے موقعے پرسرکاری حکام ، تاجروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔رپورٹ کے مطابق نئی مسجد کاروباری خاتون وجانت محمد عبدالوحید کی طرف سے اپنے مرحوم شوہرکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کی تعمیر کرائی گئی ہے۔مسجد 5600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، اس کی تیاری پر لگ بھگ 6 ماہ لگے، مسجد کو چینی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا۔

وجانت عبدالوحید نے کہا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کو مملکت میں متعارف کرانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں، اس مسجد کی تعمیر کے بعد یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی مسجد اور سعودی عرب ایسی مساجد بنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اور جدید تعمیرات کی دنیا میں ایک معیاری جست کی نمائندگی کرتی ہے، یہ مسجد سعودی عرب میں تعمیرات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا ثبوت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved