امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نگراں حکومت میں پی ٹی وی میں غیرقانونی بھرتیوں اور کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)سابق نگران حکومت میں سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) میں غیرقانونی بھرتیوں اور کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،مبینہ طورپرسابق نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور ایم ڈی پی ٹی وی مبشرتوقیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بھرتیاں کیں،لوٹ مارمیں سہولت کار ایک جونیئرافسرکی بیک وقت تین اسامیوں پر تعیناتی،انتخابات کے دوران ٹرانسپورٹ اور بورڈنگ و لاجنگ کی مد میں دوکروڑجبکہ کھانے کی مد میں 48 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی،اسی طرح الیکشن ٹرانسمیشن کی اینکرنگ کیلئے رکھے گئے افراد کو کروڑوں روپے دیئے گئے۔

دستیاب دستاویزی ثبوتوں کے مطابق سابق نگران وزیراطلاعات نے انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے پی ٹی وی میں غیرقانونی بھرتیاں کیں خاص طور پرخواتین اینکرز کو بھاری معاوضے پر بھرتی کیا،غیرقانونی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کے اس عمل میں ایک جونیئرافسرچودھری سلیم سہولت کار بنے جنہیں دو عہدوں بطور جی ایم پی ٹی وی نیوزکنٹرولرکرنٹ افیئراور ڈائریکٹرکرنٹ افیئر تعینات کیا گیا،ایک افسر کی دو عہدوں پر تعیناتی کا بنیادی مقصد الیکشن ٹرانسمیشن میں مبینہ طور پر لوٹ مار اور گڑبڑکرنا تھی، الیکشن ٹرانسمیشن کے دوران ٹرانسپورٹ کی مد میں ایک کروڑ،بورڈنگ اور لاجنگ کی مد میں ایک کروڑجبکہ کھانے کی مد میں 48 لاکھ روپے کا بل اداکیاگیا،

اسی طرح عامرغوری اور فوزیہ یزدانی کو الیکشن ٹرانسمیشن کی اینکرنگ پر رکھا گیاجن کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ چار ماہ قبل ساڑھے ساتھ لاکھ روپے معاوضے پر لوگوں کو رکھاگیا، سابق نگران وزیراطلاعات نے جانے سے پہلے دواینکرز کوچیک بھی ایشوکرائے،یوں پی ٹی وی کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بارپوسٹ ڈیٹڈ چیک جاری ہوئے جبکہ ایک ایک پروگرام میں بلانے کیلئے 10 ہزار سے لے کر60 ہزارروپے تک فی پروگرام ادائیگی کی گئی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،کچھ ایسی بھرتیاں بھی کی گئیں جن کی ضرورت نہیں تھی اور نگران دور میں لاہور سنٹرمیں دو اینکرز کو آٹھ سے دس لاکھ روپے کا پیکج دیاگیاحالانکہ پی ٹی وی کے قواعد کے مطابق کسی بھی اینکرکو ساڑھے تین لاکھ سے زائدپیکج نہیں دیاجاسکتا ،

عین انتخابات والے دن پی ٹی وی گلوبل کی نشریات بھی بندہوئیں جس سے پوری دنیامیں ملک کی بدنامی ہوئی جبکہ پی ایس ایل رائٹس کے حوالے سے دانستہ طور پرپی ٹی وی کو بڈمیں حصہ نہیں لینے دیاگیاجبکہ سابق وزیرکے قریبی سمجھے جانے والے ایک جونیئرافسرکو جی ایم ملتان بھی لگایاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں پر موقف معلوم کرنے کیلئے سابق نگران وزیرمرتضیٰ سولنگی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور ان کے موبائل پر پیغام بھی چھوڑاگیاتاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیاجب ایم ڈی پی ٹی وی مبشرتوقیرسے رابط کیاگیا تو ان کی ہدایت پر پی ٹی وی کے ترجمان نے اس خبرپراپناموقف دیتے ہوئے بتایا کہ جو بھی بھرتیاں کی گئی ہیں ان میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور میرٹ کو مدنظررکھاگیااس میں کچھ تعیناتیاں عارضی بنیادپر ضرورت کے مطابق کی جاتی ہیں جہاں تک ایک آفیسر کو دو عہدوں کا چارج دینے کاتعلق ہے ،

عارضی بنیاد وں پر انتظامیہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے، جلدہی مستقل تعیناتی عمل میں لائی جائیگی، ترجمان نے بعض اینکرز کو کی گئی ادائیگی سے متعلق بتایاکہ جب ان اینکرزکی خدمات حاصل کی گئیں تو پروگرامز میں شرکت کا معاوضہ طے کیاگیا تھا۔ترجمان نے 8 فروری کی الیکشن ٹرانسمیشن کے موقع پر ہونے والے اخراجات ،جن میں ٹرانسپورٹیشن ،بورڈنگ ،لاجنگ اور کھانے کے اخراجات شامل ہیںسے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی وی نیوزسینٹر کی ٹرانسمیشن میں شامل تمام ملازمین اس عمل میں شریک تھے ،ان کیلئے کھانے کا انتظام کیاگیا،انتظامیہ نے تجویز کئے گئے بجٹ میں سے 52 فیصد اخراجات بچائے اور ایم ڈی پی ٹی وی مبشرتوقیر نے ہرممکن طریقے سے کوشش کی کہ اخراجات کم سے کم ہوسکیں۔ترجمان کہاکہ تاہم اس معاملے میں اگرکوئی شکایت رپورٹ ہوئی تو اس کی شفاف طریقے سے انکوائری کرائی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved