امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ، ریٹیلرز، بڑے اسپتالوں، لیبارٹریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) حکومت نے آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ، ریٹیلرز، بڑے اسپتالوں، لیبارٹریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔آئندہ مالی سال2024-25 کے وفاقی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ، رٹیلرز، آٹو سیکٹر، بلڈرز، بڑے اسپتالوں، پیتھالوجیکل لیبارٹریوں، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریوں، کلینک، میڈیکل پریکٹشنرز، جم کلب ہیلتھ کلبوں اور دیگرنوٹیفائی کردہ شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد 5سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھا کر ساڑھے 14فیصد تک لے جانا ہے۔ان شعبوں میں انکم ٹیکس کیلئے صرف ایف بی آر کی منظور کردہ و لائسنس یافتہ کمپنیوں سے پوائنٹ آف سیل سسٹم، فسکل الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ سافٹ وئیر نصب کرواکے ایف بی آرسے منسلک کرنے کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے ودہولڈنگ ٹیکس کی چوری روکی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں زرعی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اہم اقدامات متعارف کروائے جائیں گے۔

حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس چوری روکنے اور ڈاکیومنٹیشن کے فروغ کیلئے ود ہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے اشیا و خدمات کے سپلائرز سے کٹوتی کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست سرکاری خزانے میں جمع کروانے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کیلئے ایف بی آر نے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار کرلیا ہے۔اس نظام کے لاگو کرنے سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ٹیکس وصولیاں اور ڈاکیومنٹیشن بھی بڑھے گی۔ سپلائرز کی جانب سے کی جانے والی سپلائی اور وینڈرز کی خریداری اور سیل کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو معلوم ہو سکے گی۔مجوزہ رولز کے مطابق جو سویپ ایجنٹس خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے انکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے تحت جرمانوں و سزاوں کیلئے کارروائی کی جائیگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved