امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، مفتاح اسماعیل

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کو کم کرنا ہونی چاہیے، پاکستان میں پہلے ہی 9کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام کے بعد دیگر ادارے بھی قرض دیتے ہیں ، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام میں جانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد اورنگزیب عالمی بینک کے بڑے عہدے پر کام کر چکے ہیں ، وہ اپنی بات پر کھڑا رہنا جانتے ہیں ، میرے خیال میں اس معیشت کو چلانے کیلئے وزارت خزانہ کے طور پر بہترین آدمی ہیں، جس طرح میری ٹانگ کھینچی جاتی تھی اگر اس طرح نہ کیا جائے تو اورنگزیب ڈیلیور کریں گے۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ مہنگائی پچھلے سال سے کم ہو چکی ہے ، حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کو کم کرنا ہونی چاہیے ، پاکستان میں پہلے ہی 9کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے ہیں۔اس کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا ، ریٹیلر ، ہول سیلرز ، رئیل اسٹیٹ سیکٹرز پر بھی ٹیکس میں لگانا پڑے گا ، صرف بلوں کے قیمتیں بڑھا نے کے فیصلوں کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved