امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آرمی چیف کی آواران کے عمائدین اور کسانوں کو سلامتی، فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے آواران کے عمائدین اور کسانوں کو سلامتی، فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا ہے۔آواران آمد پر کور کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتِ حال، پاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے اہلِ خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آسان زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسانوں کو بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرینِ زراعت کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ رہنمائی کی جائے گی تاکہ کسان اپنی زمینیں کاشت کر کے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہنے والے بلوچستان کے بہادروں پر فخر ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح بھی کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقے کے لوگوں کے لیے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و خوش حالی کے لیے خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved