امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جسٹس ملک شہزاد احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر نے حلف لیا

لاہور( این این آئی)جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے، جسٹس (ر)اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت بار ز کے عہدیداران ، صوبائی وزراء￿ ،وفاقی و صوبائی لا ء￿ افسران، اورانتظامی افسران شریک ہوئے ۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان 15 مارچ 1963 کو پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجوایشن کیا،

اس کے بعد 1989 میں یونیورسٹی لا کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1990 میں راولپنڈی میں قانون کی پریکٹس شروع کر دی، 1993 میں ہائیکورٹ اور 2004 میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ بن گئے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے 21 سال بطور وکیل پریکٹس کی اور بڑی تعداد میں مقدمات لڑے، 2004 میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل اور 2009 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئے۔نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ میں ایڈیشنل جج بنے اور 11 مئی 2013 کو کنفرم ہوئے، وہ بطور چیف جسٹس 15 مارچ 2025 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے، اس طرح 12 ماہ 6 دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved