امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

لاہور(این این آئی)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)حکام کی سابق آسٹریلوی کرکٹر سے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بات چیت جاری ہے جبکہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کروائے جانے کا امکان ہے۔بورڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ممکنہ طور پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے شین واٹسن اس وقت پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔سابق کرکٹر کو 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved