اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف پر امن احتجاج کرنے کا اعادہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال کا اعادہ کیا ہے۔
