لاہور( این این آئی)پنجاب کابینہ کے حجم میں اضافے کا دوسرا رائونڈ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں 8 سے10 صوبائی وزیر کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہم وزارتوں کے قلمدان ورزا کو سونپے جانے تک وزیراعلی مریم نواز کے پاس ہی رہیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز خود ہی ان اہم وزارتوں کے امور دیکھیں گی جبکہ چند محکموں میں مشیر تعینات کر کے وزارتوں کے امور چلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے وزارتوں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔