امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی سپریم کورٹ کا کسانوں کے مطالبات پرغور سے انکار

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ22 ویں روز بھی جاری ہے ، کسان مظاہرین کی جانب سے 10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال دے دی گئی ۔بھارت میں ہریانہ پولیس کا کسان مظاہرین پر تشدد جاری ہے ، سمیوکت کسان مورچہ نے بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی مخالفت سمیت کچھ شرائط رکھ دیں، اس حوالے سے کسان مظاہرین کی جانب سے 10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال دی گئی ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی مودی سرکار کی جارحیت کا پول کھول دیا، دکن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کو بغیر کسی وجہ کے قومی دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنا، ان کے ملک کے اندر آزادانہ طور پر سفر کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں ہونے والی اجتماعی رکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت دینے کی درخواست پر غور کرنے سے انکارکردیا ، جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والیبنچ نے مشاہدہ کیا کہ ان مسائل کے علاوہ بھی بہت مسائل ہیں محض صرف اخباری رپورٹس کی بنیاد پر درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

کسان مظاہرین کا کہنا تھا کہ 6 مارچ کو ملک بھر سے کسان ٹرین، بس اور ہوائی جہاز سے دہلی آئیں گے،دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور متاثرہ افراد نے ٹوئٹر اکانٹس کی معطلی کو اظہار رائے کے خلاف تشویشناک کریک ڈائون قرار دیا۔ہریانہ پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ، پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے رکھی ہے ۔ یہ نام نہاد جمہوریت کے بھارتی دعوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت اپنے کسان طبقے کو کچلنے میں مصروف ہے اور ان کے ازادی حق رائے کے آئینی حق کے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے، جس میں بھارتی عدلیہ بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved