امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت کو نکال کر مالدیپ نے چین سے دفاعی معاہدہ کرلیا

مالے(این این آئی ) صدر محمد معیزو اور چین کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالدیپ نے انڈین فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دینے کے بعد چین سے فوجی مدد کے معاہدے پر دستخط کر لیے ۔مالدیپ میں موجود تقریبا 89 فوجی 10 مئی تک چلے جائیں گے۔مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا بھارتی فوج یونیفارم کے بجائے سادہ کپڑوں میں آ رہے ہیں،10 مئی کے بعد مالدیپ میں کوئی ہندوستانی فوجی نہ ہو ، نہ فوجی وردی میں اور نہ ہی سادہ کپڑوں میں ، ہندوستانی فوج کسی بھی طرح کے لباس میں اس ملک کے اندر نہیں ہوگی۔

اور یہ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔مالدیپ کی وزارت دفاع نے کہا کہ مالدیپ نے پیر کو بیجنگ کے ساتھ چین کی فوجی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بغیر کسی معاوضے کے طے ہوا۔وزارت دفاع کا مذید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ مضبوط دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تھا۔انڈیا کو بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور مالدیپ میں اس کے اثر و رسوخ پر تحفظات ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان مانِنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ بیجنگ مالدیپ کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک جامع اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved