امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری، سربراہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف، رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرکے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور آصف علی زرداری کے وکیل ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔علاوہ ازیں نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر ضمنی ریفرنس کے لیے رپورٹ پیش کرے گا،

تفتیشی افسر کو نوٹس کردیں۔جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ملزمان کون ہیں؟ ان کی حاضری لگوائیں۔دریں اثنا عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرکے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ حتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved