لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کے تمام اراکین کے نام فائنل کر لئے ہیں جس کے بعد حلف برداری کی تقریب کل بدھ کی شام چار بجے گورنر ہائوس میں ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے ناموں کی منظوری نوازشریف کی جانب سے دی گئی ہے جن میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید ، خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،صہیب بھرت،فیصل ایوب کھوکھر،رانا اسحاق،حیات شیر علی گورچانی شامل ہیں ۔نوازشریف نے پنجاب کی کابینہ میں ق لیگ اور آئی پی پی کے ممبرز کو بھی شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔