پشاور (این این آئی)ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید اور 8ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی سمیت 8ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔دانیال چمکنی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی کو بھیج دیا ہے، مجھ سمیت 8ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز نے بھی استعفیٰ دیا ہے ۔استعفے دینے والوں میں دانیال چمکنی، نثار، ثاقب، آصف، عمر فاروق، سلطان، مبشر اور جاوید اختر شامل ہیں۔