امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوں کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد پارلیمنٹ ہاس میں جمع کرادی۔قرارداد سابق اسپیکر اسد قیصرنے دیگر رہنماں کے ہمراہ جمع کرائی۔قرارداد میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنمائوں شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الٰہی اور اعجاز چوہدری کے علاوہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کرکے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔قبل ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیرقانونی مقدمات بنائے گئے چنانچہ ہم قرارداد جمع کروا رہے ہیں کہ عمران خان پر جتنے مقدمات ہیں وہ واپس لیے جائیں اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر گرفتار خواتین اور کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے۔اسد قیصر نے بتایا کہ اگلے اجلاس میں ہم اس قرارداد کو پاس کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 9 مئی واقعات کی ہمیشہ مذمت کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ایک طرف ہم پر ظلم ہورہا ہے تو دوسری طرف مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔رہنما تحریک انصاف نے متنبہ کیا کہ اگر ہمیں اپنا حق نہ ملا تو پھر سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved