امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے،یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت سرکاری پنشن کا بڑا بوجھ کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی، نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پنشن اخراجات محدود کرنے کیلئے اسکیم لانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

ذرئع کے مطابق پرانے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو بجٹ سے ہی پنشن دی جائے گی، رضاکارانہ پنشن اسکیم نئے سرکاری ملازمین کیلئے تیار کی گئی ہے، نئی پنشن اسکیم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔ نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن اسکیم ملے گی۔ایس ای سی پی کی سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں پنشن اسکیم کے اطلاق کی تجویز دیدی ہے۔ موجودہ سرکاری ملازمین بھی راضی ہوں تو انھیں نئی اسکیم پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی کی سہولت فراہم کر رہا ہے، پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر مستقل آمدن کی سہولت نہیں ملتی، ایس ای سی پی نے تجویز دی ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضا کارانہ پنشن اسکیم دے۔اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی پر بھی ملازمین کی پنشن سہولت جاری رہے گی، ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کر رہے ہیں،61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سب سے پہلے 2 سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی، صرف خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین کے 21 پنشن فنڈز کام کررہے ہیں، پنجاب حکومت بھی ملازمین کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved