امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواہش ہے پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آئوٹ کروں، سلمان ارشاد

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ 9 کی فرنچائز پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آئوٹ کروں۔ایک انٹرویو میں سلمان ارشاد نے کہا کہ پی ایس ایل، سی پی ایل اور ٹی ٹین میں دنیا کے ہر ٹاپ بیٹر کو آئوٹ کیا ہے، نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کراچکا ہوں مگر میچ کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آئوٹ کروں، پی ایس ایل میں بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آئوٹ کرچکا ہوں، جیسی بیٹنگ کنڈیشنز پی ایس ایل میں ہیں اس میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مختصر بائونڈری میں مس ہٹ بھی بانڈری ہوجاتی ہے، کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاں، پاکستان کیلئے کھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہوگا۔

سلمان ارشاد نے کہاکہ فاسٹ بولرز میں مقابلہ سخت ہے لیکن میں محنت کررہا ہوں، امید ہے موقع ملے گا، آج کل کی ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کے پاس آپشن کم ہے، بولرز کو اب بیٹرز سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے۔کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم مجھے بہت اچھی طرح سمجھاتے ہیں، بابر جیسے بیٹر کو بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے، ان کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف کھیلی ہے، امید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved