لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کرتے ہوئے صرف آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔ترجمان ریلوے کے مطابق یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی، پچھلے سال آمدن 32 ارب روپے تھی۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ سال کے اختتام تک 80ارب تک آمدن متوقع ہے، کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔