امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15وزراء حلف لیں گے، ابتدائی لسٹ فائنل

لاہور ( این این آئی) پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15وزراء حلف لیں گے، ابتدائی لسٹ فائنل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے وزرا جلد حلف اٹھائیں گے جن کی تعداد 15 ہوگی۔صوبائی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات اور خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔

بلال یاسین خوراک اور مجتبیٰ شجاع ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔مریم نواز کی اتبدائی کابینہ میں خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہائوسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات بھی 15رکنی کابینہ میں وزیر ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ کو وفاق میں لے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔مریم نواز کی کابینہ میں پرویز رشید کو معاون خصوصی جبکہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کو وزیر بنایا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved