لاہور( این این آئی) رمضا ن المبارک سے قبل ہی پائوڈر اورلیکوڈ مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ مشرو ب بنانے میں استعمال ہونے والے 25گرام پائوڈر کا پیک5روپے اضافے سے 25روپے،200گرام کا پیک 40روپے اضافے سے 300روپے، 800 ملی لیٹر مشروب کی بوتل 50روپے اضافے سے 450روپے،ہول سیل میں ڈیڑھ لیٹر بوتل کیپیٹ کی قیمت210روپے اضافے سے1050روپے ہو گئی۔ علاوہ ازیں کیچپ کی قیمتوں میں بھیا ضافہ کر دیا گیا 400گرام کا کیچپ کا پیکٹ25روپے اضافے سے205روپے جبکہ ایک کلو کا پیکٹ40روپے اضافے سے420روپے کا ہو گیا ۔