امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار نہیں،ِغیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے معصوم لوگوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا، ، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار نہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے،میرے قائد عمران خان کو بطور سیاسی قیدی گرفتار کر رکھا ہے، بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہے، کمزوری نہیں،انتخابات میں آزاد امیدوارقومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوئے، ہم چھوڑیں گے نہیں، عدالتوں میں جائیں گے،

وزیراعظم پہلے ملک میں قانون کی بالادستی کی بات کریں، 3 نومبر 2022 کو ہونے والے سانحے کا ذمہ دار شہباز شریف ہے۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے وائس چیئرمین اور صدر سیاسی قیدی ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنان سیاسی قیدی ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد کو بطور سیاسی قیدی گرفتار کر رکھا ہے، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار نہیں، اس دن ہمارے معصوم لوگوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا،

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی غیر آئینی نگران حکومتوں نے ہمارے 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا، نگران حکومتوں نے جو کیا اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔عمر ایوب نے کہا کہ سرکاری ٹی وی ایوان سے میرا خطاب لائیو نہیں دکھا رہا، اسپیکر قومی اسمبلی میرا خطاب لائیو دکھانے کی رولنگ دیں۔اس پر اس وقت اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر اس وقت کمرشل چل رہے ہیں، پی ٹی وی آپ کی تقریر لائیو دکھائیگا۔

عمر ایوب نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم پر وہ شیل برسائے گئے جن پر لکھا تھا براہ راست نہ فائر کیا جائے، ان کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی سیذاتی دشمنی ہے، پختون روایتوں کے برعکس ہمارے گھروں میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال ہوا، میرے گھر 17 بار پولیس نے ریڈ کیا، میرے 16 سال کے بیٹیکو دو بار گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، ہائی کورٹ نے توہین عدالت میں ڈی سی کو سزا سنائی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو دوران قید بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کارکنان پر تشدد کر کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، ملک کی 65 فیصد آبادی 45 سال سے کم عمر ہے، نوجوانوں نے اپنے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پہلے ملک میں قانون کی بالادستی کی بات کریں، 3 نومبر 2022 کو ہونے والے سانحے کا ذمہ دار شہباز شریف ہے، وزیر آباد حملے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن شہید ہوا، وزیر آباد حملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے تھے، وزیر آباد حملے میں تین شوٹرز استعمال ہوئے تھے، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والا کدھر ہے، خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والے کو مقصود چپڑاسی کی طرح خاموش نہ کر دیا جائے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں آزاد امیدوارقومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوئے، ہم چھوڑیں گے نہیں، عدالتوں میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن ہمارا اندرونی مسئلہ تھا، انتخابی نشان اس لیے لیا گیا کیونکہ ڈر تھا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہ بن جائیں، ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں لیکن ایک ملک اور دو دستور نہیں چل سکتے۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب سے مکالمہ کیا کہ آپ کب تک بات کریں گے، جس پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو ابھی بہت کچھ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved