اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے وزیراعظم منتخب پر گلے لگ کر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ میاں شہباز شریف 201ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے 92ووٹ حاصل کئے ۔ اس موقع پر محمد نواز شریف کھڑے ہوئے اور اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو گلے لگایا اور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبا ددی ۔
