لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فورٹ عباس کے 20 سالہ معذور بچے کی سوشل میڈیا اپیل پر فوری ایکشن لے لیا ۔وزیر اعلی مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ فریادی بچے کے گھر پہنچ گئے۔ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بچے کو الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیے۔
ڈپٹی سپیکر نے احمد رضا کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات کروائی۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے احمد رضا کو نوکری دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ملک ظہیر اقبال چنڑ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بچے کو اپنا فون نمبر دیا تا کہ وہ جب چاہے بات کر سکتا ہے۔ اس موقع ڈی سی بہاولنگر اوراسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس بھی موجود تھے۔