ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹیم بھارت پہنچ گئی۔مختلف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹیم کو جام نگر کے ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ اور ان کی ٹیم آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں پہلی بار بھارت آئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں ایک جانب ریحانہ کی ٹیم کو ایئر پورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعض ویڈیوز میں مختلف ٹرک نظر آ رہے ہیں جن پر سامان لوڈ ہے۔مذکورہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ٹرکوں پر موجود سامان امریکی گلوکارہ ریحانہ کے کانسرٹ کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکار ریحانہ کی پرفارمنس کی خبر سامنے آتے ہی سماجی حلقوں میں جوش و خروش پھیل گیا ہے اور شائقین کو امریکی گلوکارہ کی اننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب میں پرفارم کرتے دیکھنے کا انتہائی بیصبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔