امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غریب عوام کیلئے معمولی ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

کراچی(این این آئی)مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی گھریلو سلنڈر کمی کر دی گئی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 1روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 10روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 37روپے کمی کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔

سرکاری پیداواری قیمت میں 683 روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے، اب ایل پی جی 258 روپے فی کلو کی جگہ 257روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3040روپے کی جگہ 3030روپے اور کمرشل سلنڈر 11695 روپے کی جگہ 11658 روپے، پیداواری قیمت 178632 کی جگہ 177950روپے ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمت میں بے پناہ اضافے اور قدرتی گیس کے شارٹ فال کے باعث ایل پی جی پر منتقل ہونے صارفین بہت جلد اپنے میٹر اتار دیں گے۔

ملک میں 6000میٹرک ٹن ایل پی جی کی یومیہ پیداوار ہے جبکہ مقامی کھپت 150000ٹن سے تجاوز کرگئی ہے، مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے جے وی ایل جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل چلایا جائے۔جے جے وی ایل کی بندش سے اربوں روپے سے زائد ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔

ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔چیئرمین ایل پی جی نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں، ایل این جی کی طرح ایل پی جی کو بھی ٹیکس فری کیا جائے اور ایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسس کا خاتمہ کیا جائے۔ اگر ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ ایل این جی کی طرح برتا کیا جائے تو ہم ہر گھر میں سوئی گیس سے کم قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں گے۔ ایل پی جی واحد سستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved