امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ، شیڈو ل جاری

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی  ہفتہ کودن 12 بجے تک جمع کروائے جاسکتے ییں۔کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا عمل 4 مارچ تک مکمل کرلیاجائے گا، کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو واپس لیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 مارچ کو شائع کی جائے گی جبکہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ 8 ستمبر 2023 کو ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے چوتھے صدر مملکت بن گئے تھے، ان کے عہدے کی مدت اسی دن ختم ہو گئی تھی تاہم صدر کے انتخاب کے لیے ضروری الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر عارف علوی عہدے پر اب تک براجمان ہیں اب چونکہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوچکے ہیں، اور اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں،

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر کے انتخاب کا شیڈول جار کر دیا ہے۔قانون کے تحت دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ)اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی جانب سے صدر مملکت کو منتخب کیا جاتا ہے۔آئین کے آرٹیکل 44(1)کے مطابق صدر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے 5 سال کی مدت کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے تاہم وہ اس عہدے پر اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔اپنی پوری مدت کے دوران ڈاکٹر عارف علوی تنازعات کا شکار رہے، ناقدین نے ان پر آئین کے ساتھ کھیلنے اور 77 آرڈیننسز جاری کر کے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved