امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایک بار محبت کرچکی، آگے پتا نہیں کتنی بار ہوگی، کنزہ ہاشمی

لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایک بار محبت ہو چکی آگے پتا نہیں کتنی بار ہوگی۔حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میںمختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے، میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہو سکتی ہے اور آگے کا مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار محبت ہوگی البتہ پہلی محبت یک طرفہ نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی شوبز شخصیت پر فدا نہیں رہی، میں شوبز میں آنے سے قبل انڈسٹری سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھی۔میزبان عمران اشرف نے سوال کیا کہ انہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ جس پر کنزہ کا کہنا تھا کہ مجھے زوال سے بہت ڈر لگتا ہے، میں متعدد بار سوچتی ہوں کہ ابھی میں جوان اور خوبصورت ہوں، کبھی میں ایسی نہیں رہوں گی اور مجھے یہی سوچ کر ڈر لگتا ہے۔کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مصروفیات کی وجہ سے بعض اوقات اپنے خاندان کے افراد سے کئی کئی ماہ بعد ملتی ہوں، تب میں اپنے زائد العمر رشتے داروں کو دیکھتی ہوں تو وہ کافی تبدیل نظر آتے ہیں، تب سوچتی ہوں کہ کاش اپنے پیاروں کی عمر کو روک سکتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved